کرغیزستان میں دستور میں ترامیم کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

بشکک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں دستور میں ترامیم کے لیے اتوار کو ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ توقع کے مطابق دستوری ترامیم کی عوامی منظوری یقینی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ان ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکم ران رہنما الماس بیگ اتم بائیف کے اختیارات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا اور یہ ترامیم غیر ضروری ہیں۔

صدر اتم بائیف کا موقف ہے کہ وہ وزیراعظم کے اختیارات میں اضافے کے متمنی ہیں۔ کرغیزستان کے بنیادی دستور میں ترامیم کا یہ ساتواں ریفرنڈم ہے۔ سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ کرغیزستان میں آزادی کے پچیس برسوں میں دو صدور کو سن 2005 اور سن 2010 میں عوامی انقلابات کے نتیجے میں اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔