سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے طویل سرنگ ریلوے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے طویل سرنگ ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب ے طویل سرنگ ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ یہ سرنگ پہاڑی سلسلے الپس کوکاٹ کر بنائی گئی ہے۔ افتتاح کے لیے ریل گاڑی سوس شہر زیورچ سے لوگانو کے لیے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

اب روزانہ تقریبا 50 مسافر بردار اور 260 تک مال بردار ریل گاڑیاں اس سرنگ سے گزر سکیں گی۔ حفاظتی انتظامات کے تحت مسافر بردار ریل گاڑیاں سرِدست زیادہ سے زیادہ محض 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہی کی رفتار سے سفر کر سکیں گی جبکہ بعد ازاں انہیں 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ 57 کلومیٹر طویل اس سرنگ سے گزرنے میں 20 منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :