جشن عید میلاد النبیؐ ،گڑھی دوپٹہ میں عظیم الشان جلوس اور سیرت کانفرنس (آج) ہو گی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبیؐ ،گڑھی دوپٹہ میں آج عظیم الشان جلوس اور سیرت کانفرنس ہو گی، مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی مرکز گڑھی دوپٹہ نے شیڈول جاری کر دیا، موجودہ و سابق ممبران اسمبلی و کونسل اور نامور علما کرام کے خطابات ہو نگے، مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی مرکز گڑھی دوپٹہ کے عہدیداران آج ہی حلف اٹھائیں گے، درجنوں دیہاتوں سے جلوس ہا شریک ہونگے ،انتظامات مکمل،تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر آج مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی مرکز گڑھی دوپٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس اور سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوگا، ترجمان مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی کے زیر اہتمام آج دن 11بجے دربار عالیہ بڈھیارہ شریف سے ایک عظیم الشان میلاد جلوس نکالا جائے جائیگا جس کی قیادت سجادہ نشین دربار عالیہ بڈھیارہ شریف پیر سید مقبول ظفر گیلانی ،ممبران قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر، چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ،سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید،سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئررفاقت حسین اعوان، صدر مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی مرکز گڑھی دوپٹہ الحاج سید صغیربخاری کریں گے،جلوس گڑھی دوپٹہ بازار سے ہوتے ہوئے کالج چوک پہنچے گا ،جہاں سیرت کانفرنس کا انعقاد ہو گا،سیرت کانفرنس کے آغاز سے قبل مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی مرکز گڑھی دوپٹہ کے عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ، پھر سیرت کانفرنس کا آغاز ہوگا ، سیرت کانفرنس سے ممبران قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر، چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ، سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید، سابق ممبر کشمیر کونسل رفاقت حسین اعوان ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی مرکز گڑھی دوپٹہ الحاج سید صغیر بخاری اور نامور علما کرام سیرت النبی ؐ کے عنوان پر خطابات کریں گے ، انتظامیہ کمیٹی قاری غلام رسول ، ارشد ضیائی ،اشتیاق برکت اعوان ،علی حسن گیلانی ، چوہدری عجائب حسین ودیگر نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے سیرت کانفرنس دن ایک بجے اختتام پذیر ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :