ربیع الائو ل ،مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی نے دن کاشیڈول جاری کردیا

دن کاآغاز تمام مساجد میں قرآن خوانی سے ہوگا‘دن بھر مختلف مساجد میں سیرت کانفرنسز کاانعقاد کیا جائیگا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) 12 ربیع الائو ل ،مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی نے دن کاشیڈول جاری کردیا،دن کاآغاز تمام مساجد میں قرآن خوانی سے ہوگا۔دن بھر مختلف مساجد میں سیرت کانفرنسز کاانعقاد ،نامور علماء اکرام سیرت النبی ؐ کے حوالے سے خطابات میں لوگوں کے قلوب واذہان کو منور کرینگے ۔ تفصیلا تکے مطابق مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی کے زیراہتمام آج 12 ربیع الائول کے دن کاآغاز تمام مساجد میں قرآن خوانی سے کیاجائیگا۔

مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی کے زیراہتمام بعدازاں جامع مسجد مچھیارہ ، جامع مسجد فاطمہ الزہرہ مظفرآباد، جامع مسجد چوک بازار گڑھی دوپٹہ ، آٹھ مقام بازار والی مسجد میں سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیاجائیگا۔ جامع مسجد مچھیار ہ اور جامع مسجد فاطمہ الزہرہ میں سیرت کانفرنسز سے چیئرمین مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی مولانا عتیق الرحمن دانش سمیت دیگر علماء اکرام خطابات کرینگے ،جبکہ دیگر مقامات پر مقامی نامور علماء اکرام سیرت نبی ؐ کے حوالے سے خطابات میں لوگوں کے قلوب واذہان کو منور کرتے ہوئے سیرت النبی اپنانے کاعملی درس دینگے ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی کے زیراہتمام گزشتہ روز کہوڑی عید گاہ میں عظیم الشان سیرت کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔جبکہ سیرت کانفرنسز کایہ سلسلہ ربیع الائو ل کے پورے مہینے میں جاری رہے گا۔