دنیاء بھر کی طرح ضلع نیلم میں بھی میلاد ریلی کا انعقاد

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) دنیاء بھر کی طرح ضلع نیلم میں بھی میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی انجمن طلباء اسلام کے نوجوانوں نے نکالی جس میں درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیاں تھیں کنڈل شاہی سے آٹھمقام تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی کے شرکاء کی طرف سے سرکار کی آمد مرخباء، کے نعرے لگائے گے، آٹھمقام میں مرکزی سیرت کمیٹی کے رہنمائوں نے میلاد ریلی کا استقبال کیا آج ضلع بھر میں میلاد جلسے اور سیرت النبیؐ کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔