ْپانچ ماہ کی طویل مدت کے بعد وادی نیلم میں باران رحمت کا نزول ‘جنگلات میں لگی آگ میں کمی

دھویں اور گردو غبارکے خاتمے نے نیلم ویلی میں فضائی آلودگی میں کمی کر دی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پانچ ماہ کی طویل مدت کے بعد وادی نیلم میں باران رحمت کا نزول جنگلات میں لگی آگ میں بڑے پیمانے پر کمی،دھویں اور گردو غبارکے خاتمے نے نیلم ویلی میں فضائی آلودگی میں کمی کر دی عوام نے سکون کی سانس لینا شروع کردی باران رحمت کے نزول پر علاقے کے عوام نے شکرانے کے نوافل ادا کیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ کے طویل دورانیے کے بعد وادی نیلم میں باران رحمت کا نزول نیلم کے جنگلات میں لگی آگ میں بڑے پیمانے پر کمی دوھویں اور گردو غبارکے خاتمے نے نیلم ویلی فضائی آلودگی اور خشک سردی کو کم کر دیا عوام نے سکون کا سانس لیا،خشک سردی کے باعث پھیلنے والی بیماریاں بھی کم ہوجائیں گی۔

باران رحمت کے نزول کے بعد اہل علاقہ نے شکرانے کے نوافل ادا کیئے نیلم ویلی کی فضاء خوشگوار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :