وادی نیلم کا سماجی کارکن نوجوان ہارون شیخ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق‘آبائی گائوں بن چھتر میں سپرد خاک

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) وادی نیلم آٹھمقام کے نوجوان سماجی کارکن ہارون شیخ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،آبائی گائوں بن چھتر میں سپرد خاک کر دیا گیا،ہارون شیخ گزشتہ دنوں مظفرآباد سے آٹھمقام آنے والی زاتی مہران کار کی ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ پٹہکہ نصیر آباد کے قریب مخالف سمت سے آنے والی کوسٹر کے ساتھ ان کی گاڑی ٹکرا گئی،جس کے باعث ہارون شیخ شدید زخمی ہوگے جنہیں ابتدائی طبعی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال مظفرآباد سے اشفاء انٹر نیشنل راولپنڈی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہفتہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء رہے اور گزشتہ سے پیوستہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

(جاری ہے)

انہیں گزشتہ روز آبائی گائوں بن چھتر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہارون شیخ ایک سماجی نوجون تھے جو مختلف سماجی تنظیموں میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں حالیہ دنوں میں ورلڈ لرننگ نامی این جی او میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔(مرحوم )ایک با لاحیت اور محنتی نوجوان تھا ۔خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، سا بق وزیرمیاں عبدالوحید، سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول۔ نواز اعوان ،حیات اعوان ، اقبال مغل سمیت دیگر کا اظہار افسوس۔

متعلقہ عنوان :