پاکستان ٹیم میں میری طرح ٹیسٹ کرکٹ میں فاسٹ بالنگ کروانیوالا کوئی بالر نہیں، محمد آصف کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کومیری ضرورت ہے،سلیکٹراس معاملے کوسمجھیں، ٹیسٹ کرکٹ سمیت کوئی فارمیٹ نہیں چھوڑرہا،محمد آصف

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بائولر محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ٹیم میں میری طرح ٹیسٹ کرکٹ میں فاسٹ بالنگ کروانیوالا کوئی بالر نہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد آصف نے کہاکہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں40سال سے بڑی عمرکے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد آصف کا کہنا تھاکہ میری عمرکوکوئی ایشو نہ بنایا جائے۔

محمدآصف نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کومیری ضرورت ہے،سلیکٹراس معاملے کوسمجھیں۔ محمدآصف نے دعویٰ کیاکہ ٹیسٹ ٹیم میں کوئی میری طرح نئی گیندسے بال کرانیوالابائولر نہیں ہے۔محمدآصف نے واضح کیاکہ ٹیسٹ کرکٹ سمیت کوئی فارمیٹ نہیں چھوڑرہا۔واضح رہے کہ محمد آصف قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :