چین آن لائن اسٹریمنگ کی نگرانی سخت کردے گا

فحاشی اور بیہودگی کے زمرے میں آنے والے مواد کے بارے میں کوئی رواوررعائت نہیں برتی جائے گی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین کے حکام نے آن لائن سٹریمنگ کی منیجمنٹ کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اس مواد کے بارے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جو غیر بیہودہ اور فحاشی کے زمرے میں آتا ہوگا،پریس ،پبلیکیشن،ریڈیو،فلم اور ٹیلی ویژن کے سرکاری محکمی(ایس اے پی پی آر ایف ٹی ) کے سربراہ نائی چین شی نے کہا حکام ایسی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون کریں گے جو قانون شکنی کرنے اور عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے براہ راست سٹریمنگ استعمال کرتے ہی۔

نائی نے ان خیالات کا اظہار چوتھی چین انٹرنیٹ سمی و بصری کانفرنس میں کیا۔یہ ایک دوروزہ ایونٹ ہے جو گذشتہ روزجنوب مغربی چین کے صوبہ سی چوآن کے دارالحکومت چینگ ڈو میں اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایس اے پی پی آر ایف ٹی نے کہاکہ اس نے سال کے آغاز سے آن لائن ڈراموں ،فلموں اور سمعی وبصری پروگرواموں سمیت 100سے زیادہ قوانین و ضوابط مشتبہ خلاف ورزیوں کو نمٹایا ہے۔

سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن چین (سی اے سی)کے نائب سربراہ ژوان رونگ وین نے ریگولیٹرز ایسوسی ایشنوں اور انٹرنیٹ فرموں پر زور دیا ہے کہ وہ فحاشی ،تشدد اور افواہیں پھیلانے کے علاوہ رازداری میں مداخلت سمیت براہ راست سٹریمنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹھوس کوششیں کرے۔سی اے سی کی طرف سے جاری کیے جانے والے ضابطے کے تحت پیش کاروں کیلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اصل ناموں کے ساتھ خود کو اندارج کرائیں جبکہ سروس فراہم کرنے والے سے کہا گیا ہے کہ وہ قوانین شکنی کرنے والے استعمال کنندگان کو بلیک لسٹ کریں اور مواد کو سنسنر کریں اور ایسے استعمال کنندگان کو دوبارہ رجسٹرڈ نہ کریں۔

اس ضابطے کے تحت قومی سلامتی کونقصان پہنچانے معاشرے کو غیر مستحکم کرنے ،سماجی نظام کو دھرکرنے،دوسروں کے حقوق اور مفادات میں مداخلت کرنے اور فحاشی سمیت مواد غیرموزوں مواد پھیلانے کیلئے براہ راست اسٹریمز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،چین میں حالیہ برسوں میں آن لائن اسٹریمنگ تیزی سے پھیل گئی ہے جس سے زبردست کاروباری مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ ریگولیٹرز کیلئے کئی چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں،جون تک سٹریمنگ سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد 514ملین جو کہ چین کی انٹرنیٹ آبادی کا 72.4فیصد ہے،یہ بات 2016کی چین آن لائن اسٹریمنگ ڈویلپمنٹ جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :