چین کے نئے تھرڈ بورڈ پر مجموعی طور پر 64چھوٹے اور درمیانے سائز کی کمپنیوں کی شمولیت

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) درمیانے اور چھوٹے سائز کی مجموعی طور پر 64کمپنیوں (ایس ایم ایز)کو پانچ دسمبر سے نودسمبر تک چین کے نئے تھرڈ بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔جمعہ تک بورڈ پر فہرستوں میں شامل کمپنیوں کی تعداد9845تھی جو نیچے کی جانب اقتصادی دبائو کے پیش نظر ایس ایم ایز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومتی کوششوں کا آئنہ دار ہے،بورڈ پر کاروباری حجم گذشتہ ہفتہ 5.15بلین یوآن(747.5ملین امریکی ڈالر)تک پہنچ گیا۔

یہ بات مالیاتی معلومات سروس فراہم کرنے والے رائل فلش انفارمیشن نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

نیو تھرڈ بورڈ یا نیشنل ایکوٹیز ایکسچینج اور کوٹیشن(این ای ای کیو) سسٹم حصص کی منتقلی اور فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے ایس ایم ایز کیلئے ایک قومی سسٹم ہے،اس نے بیجنگ کے جون وان کن سائنس پارک میں لسٹ میں شامل نہ ہونے والی چھوٹی ہائی ٹیک کمپنیوں کیلئے تجرباتی پلیٹ فارم کے طور پر 2006میں کام کا آغاز کیاموجودہ نظام شنگھائی ،ٹیان جن او ر ووہان سمیت شہروں میں آزمائش کے بعد 16جنوری2013کو باضابطہ طور پر قائم کردیا گیا ۔یہ موجودہ سٹاک ایکسچینجوں،ایس ایم ای بورڈ اور چائی نیکسٹ بورڈ کی معاونت کرتاہے،اس بورڈ کو کم لاگت اور لسٹنگ کے آسان طریقہ کار کی بدولت آسان مالیاتی چینل خیال کیاجاتا ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :