چین نے موسمیاتی سیٹلائٹ مدار میںپہنچا دی

سیٹلائٹ کا مقصد چین کے محکمہ موسمیات کو اپ گریڈ کرنا ہے سیٹلائٹ سے موسم اور آب و ہوا بارے پیشنگوئی کی اہلیت بہتر ہوجائیگی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

ژی چینگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین نے گذشتہ روز موسمیاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دی ہے،اس سیٹلائٹ کا مقصد چین کے محکمہ موسمیات کے نظام کو اپ گریڈکرنا ہے۔فینگ ین ۔4 سیٹلائٹ چین کی دوسری نسل کی پہلی موسمیاتی سیٹلائٹ ہے،جو لانچ کی گئی ہے،یہ سیٹلائٹ چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوآن کے شہرژی چینگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مدار میں لانگ مارچ ۔

3بھی راکٹ بردار کے ذریعے مدار میں پہنچائی گئی۔

(جاری ہے)

یہ چین کے راکٹس کی لانگ مارچ سیریز کا 242واں مشن ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس سیٹلائٹ کے ذریعے ماحول کا بہتر طور پر جائزہ لیا جاسکے گا چین اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں بادلوںاور خلائی ماحول کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔اس سے موسم اور آب و ہوا کی پیشنگوئی کی اہلیت کونمایاں طور پر بہتر بنایاجاسکے گا۔چین کا محکمہ موسمیات سیٹلائٹ استعمال کرنے والا اہم شعبہ ہے،اس سے قبل چین موسم کے حوالے سے 14سیٹلائٹ لانچ کرچکا ہے جن میں سات ابھی تک مدار میں موجود ہیں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :