12ربیع الاول کے جلوسوںاور جلسوںکی سکیورٹی سخت کی جائے گی،ڈی سی او ڈی جی خان

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے جلوسوںاور جلسوںکی سکیورٹی سخت کی جائے گی کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،تمام مسالک کے علمائے کرام کا امن پر کوئی اختلاف نہ ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، انہوںنے یہ بات ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، اے ڈی سی عبدالشکور، پولیٹیکل اسسٹنٹ بابر بشیر ، اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالغفار ، عبدالجبار ، ڈی او سی میاں محمد اقبال مظہر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، امن کمیٹی کے ممبران مولانا عبدالعزیز قطبی ، صاحبزادہ انور حسن قریشی ، سید ظفر عباس نقوی ، حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ ، بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ کے علاوہ ٹی ایم اے ، قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران اور علمائے کرام نے شرکت کی․ ڈی سی او نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ باہمی اتفاق و اتحاد اور ہم آہنگی کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیئے کہ 12ربیع الاول ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی عظیم الشان و پر امن طریقے سے منائیں ، انہوںنے ٹی ایم اے کو عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی ، چھڑکائو کرنے ، کھلے مین ہولز پر ڈھکنے لگانے ، ملبہ و تجاوزات فوری طو رپر ہٹانے اور واپڈا کو اس روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جار ی کیں،ڈی سی او نے کہاکہ جلوسوں کے راستوں کی سرچنگ و سوئپنگ یقینی بنائی جائے اور دکانوں کے آگے کسی کو سامان رکھنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائی․ ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں مثالی قیام امن میں علمائے کرام کا کردار اہم ہے او ران کے تعاون سے یہ فضا آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہے گی ، انہوںنے کہاکہ 12ربیع الاول کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر کے پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹیاں لگا د ی گئی ہیں اجلاس کے آخر میں اراکین امن کمیٹی نے انتظامیہ و پولیس کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔