سیالکوٹ‘ گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث خاتون جاں بحق

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

سیالکوٹ ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) تھانہ مراد پور کے علاقہ میں گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور محلہ ناظم آباد میں گیس لیکج کی وجہ سے آمنہ نامی خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی چار سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :