رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے،چوہدری ارمغان سبحانی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

سیالکوٹ ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے‘ ان کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوںکو خوشگوار بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نبی کریمؐ اخلاق ، انصاف سمیت رشتوں میں اپنی مثال آپ تھے، آپؐ نے اپنی حیات مبارکہ میں خوبصورت اور انتہائی احسن انداز میں زندگی بسر کر کے تاریخ رقم کی ۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے لیے اعلیٰ ترین خیر رسول کریم ؐ لے کر آئے آج دنیا میں جو بھی خیر ہے وہ اصل میں اسی کا ظہور ہے،عید میلاد النبی ؐؐمنانااہل ایمان کا شعار ہے لیکن آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل بھی ضروری ہے تا کہ ہمیں دونوں جہانوںمیں کامیابی مل سکے ۔