سیالکوٹ میں عید میلاد النبیؐ( آج) مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جائیگی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

سیالکوٹ ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی عید میلاد النبیؐ( آج)پیر کو انتہائی مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جائیگی، اس سلسلہ میں مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام 113جلوس نکالے جائیں گے، اس کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی عید میلاد النبیؐ کے لئے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں اور شہر بھر کو برقی قمقموں اور خوبصورت زیبائشی اشیاء سے سجایا گیا ہے ، سرکاری عمارتوں پرخوبصورت لائٹنگ اور جھنڈیاں لگائی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :