پنجاب نے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو شکست دے کر بارھویں نیشنل ٹچ بال چیمپین شپ جیت لی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

رحیم یار خان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ و محکمہ سپورٹس رحیم یار خان کے زیر اہتمام بارھویں نیشنل ٹچ بال چیمپین شپ پنجاب نے جیت لی۔پنجاب نے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو فائنل میں شکست دی جبکہ پاکستان واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ضلعی سپورٹس آفس کے زیر اہتمام عباسیہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری تین روزہ نیشنل چیمپئن شپ میں صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختواہ، آزاد جموع کشمیر، اسلام آباد، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے سمیت دیگر ٹیمیں شامل تھے۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی تھے جبکہ تقریب تقسیم انعامات میں صدر پاکستان ٹچ بال فیڈریشن سید طاہر فواد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجا ب سپورٹس بورڈ چوہدری ظہور احمد، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید متین حسین شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد خان سمیت ضلع بہاولپور، بہاولنگر اور لودھراں کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :