پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے، کورکمانڈرپشاور،کورکمانڈربہاولپور اورڈی جی آئی ایس آئی تبدیل

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرچیف آف جنرل سٹاف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترپریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ کورکمانڈر پشاور،لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کورکمانڈربہاولپورتعینات،ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کوجی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز مقرر

اتوار 11 دسمبر 2016 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاک فوج میں کورکمانڈرپشاور،کورکمانڈربہاولپور اورڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلوںسمیت اعلیٰ سطح پرنئی تقرریاں اورتبادلے کردیئے گئے ہیں۔اتوارکوآئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوچیف آف جنرل سٹاف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکوپریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے موجودہ پریذیڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ کو کورکمانڈر پشاور(11کور)،موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کوجی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈایوالیویشن، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کوجی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کیاگیاہے،انہیںجون 2012ء میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اورستمبر2015میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

حال ہی میںترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کوجی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈآئی ٹی،حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کوجی ایچ کیومیں چیف آف لاجسٹک سٹاف ،حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کوکورکمانڈربہاولپور(31کور)، حال میںترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل ڈی جی ایف ڈبلیو اوکی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیںگے جبکہ حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کوچیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاتعینات کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :