ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے بے حد مقدس و مبارک مہینہ ہے‘ اس ماہ میں حضور ﷺ رحمت اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور جہالت کے اندھیر وں کو مٹاکر اسے نو ر ایمان کی روشنی سے منور کردیا

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرگورنربلوچستان محمد خان اچکزئی کاپیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 21:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے بے حد مقدس و مبارک مہینہ ہے جس میں حضور ﷺ رحمت العالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور جہالت کے اندھیر وں کو مٹاکر اسے نو ر ایمان کی روشنی سے منور کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس موقع پر ہمیں چاہیئے کہ ہم رسول پاک ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرکے ان کے عہد کو تازہ کریں کیونکہ ایسا کر کے ہی ہم نہ صرف انفرادی طور پر اپنی دُنیا اور عاقبت کو سنوار سکتے ہیں بلکہ اجتماعی طور پر بھی پوری اُمت مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کر سکتے ہیں۔ گورنر نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ وہ آپس میں مکمل اتفاق و اتحاد اور یکجہتی قائم رکھیں اور ایک ملت واحدہ بن کر اسلام کے دشمنوں کے خلاف صف آراء ہوں اور دین مبین اسلام کی سربلندی کے لئے مل جل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان آج جن مصیبتوں اور آزمائشیوں سے دو چار ہیں اس کا واحد حل بھی یہی ہے کہ ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :