پیپلزپارٹی کی4مطالبات پرا پوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے قیام امکان

تحر یک انصاف نے بھی شر کت کا اشارہ دیدیا ‘ ذرائع‘4مطالبات پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خارج ازامکان نہیں ‘شاہ محمودقر یشی شاہ محمود قر یشی کا موقف بہت زیادہ حوصلہ افزاء ہے ‘ تحر یک انصاف کیساتھ رابطوں کی کمی ہے جسکو دور ہونا چاہیے‘گر ینڈ الائنس بن سکتا ہے ‘سردار لطیف کھوسہ

اتوار 11 دسمبر 2016 21:20

پیپلزپارٹی کی4مطالبات پرا پوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے قیام امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے حکومت سے پانامہ انکوائری بل کی منظوری سمیت4مطالبات پرا پوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے قیام کا قومی امکان ‘تحر یک انصاف نے بھی شر کت کا اشارہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ رابطوں کے معاملات کو13دسمبر کو حتمی شکل دیں گے جسکے لیے پیپلزپارٹی کے مر کزی قائدین کا اجلاس بلاول ہائوس کراچی میں منعقد ہوگاجس میں 4مطالبات پر حکومت پر دبائو بڑ ھانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے گر ینڈالائنس کا بھی قومی امکان ہے اس حوالے سے تحر یک انصاف نے بھی آمادگی کا اشارہ دیدیا ہے اور تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے 4مطالبات پر تحر یک انصاف سمیت کسی جماعت کو اعتراض نہیں ہوسکتا اور ان مطالبات پر اپوزیشن جماعتوں کا الائنس خارج از امکان نہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان نے کہا کہ شاہ محمود قر یشی کا موقف بہت زیادہ حوصلہ افزاء ہے اور تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے در میان رابطوں کی کمی ہے جسکو دور ہونا چاہیے پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے اور 27دسمبر تک مطالبات پورے نہ ہونے پراحتجاجی تحر یک کا فیصلہ حتمی ہے اور 4مطالبات پرا پوزیشن جماعتوں کا اتحاد بن سکتے ہیں 13دسمبر کو اس حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔