سا لانہ محفل حمد و نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبیﷺ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے آڈیٹوریم میں منعقد

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) سا لانہ محفل حمد و نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبیﷺ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ محفل حمد و نعمت میںخضدار معروف حمد و نعت خوانوں نے شرکت کیا۔ محفل حمد و نعت کے مہمان خاص ڈائر یکٹر صحت قلات ڈویژن ڈاکٹر عبد الواحد زہری ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے میڈیکل سپرنڈینڈنٹ محمد اسماعیل باجوی تھے جبکہ محفل میلادﷺ کے منتظم علی بخش نقشبندی تھے۔

اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع خضدار کے صدر عبد اللہ ساسولی ، چیئر مین عبد الرشید غلامانی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نعت خوانوں لیاقت علی نقشبندی ، جاوید اعظم ، حافظ محمد عمران ، غلامانی ، منیر احمد ، نبی بخش عطاری ، محمد فرمان عطاری ، محمد ذاکر عطاری ، محمد عادل عطاری ، محمد اشفاق عطاری ، سیف اللہ عطاری ، محمد ذاکر عطاری ، و دیگر نے حصہ لیا حمد و نعمت کے جوہرے دکھا کر حاضرین کے دلوں کو گرما دیا محفل نعت کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکڑ عبد الوحد زہری ڈ اکڑ محمد اسماعیل باجوئی نے کہا کہ سرورے کائنات فخر انسانیت محمد ﷺ کی تعلیمات میں د و نوں جہانوں کی بھلائی ہے ان تعلیمات پر عمل کرکے انسانوں کو معراج انسانیت سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے حمد و نعت اللہ اور رسول ﷺ کے مدح سرائی کا ایک بہترین طریقہ ہے جو سنت حضرت حسان ؓ ہے اس لطیف جذبہ کا حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے مقررین نے کہا اس اعتبار سے یہ پروگرام ایک منفرد پروگرام ہے جس کی ا نعقاد پر منتظمین کا جذبہ قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :