جنید جمشید کی قبر کراچی کے دارالعلوم میں تیار ، نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

جنید جمشید کی قبر کراچی کے دارالعلوم میں تیار ، نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید کی قبر کراچی کے دارالعلوم میں تیار کرلی گئی، نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید کی قبر کراچی کے دارالعلوم میں تیار کرلی گئی ہے جہاں ان کی میت کی شناخت کے بعد تدفین کی جائے گی، مرحوم جنید جمشید نے دارالعلوم میں اپنی تدفین کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ دوسری طرف جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا

متعلقہ عنوان :