آصف علی زرداری 27دسمبر کے جلسے میں موجود ہوں گے ،منظور وسان کا دعویٰ

18کے الیکشن کی تیاری شروع ہو چکی ،27دسمبر کے بعد ملکی سیاست نیا رخ اختیار کرے گی ، حالات سے لگتا ہے کہ عام انتخابات 2017میں ہوں گے ، انتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب کا سیاسی معرکہ فتح کرے گی پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر منظور وسان کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

خیرپورآئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما صوبائی وزیر ڈاکٹر منظور وسان نے دعویٰ کیاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 27دسمبر کے جلسے میں موجود ہوں گے ،2018کے الیکشن کی تیاری شروع ہو چکی ،27دسمبر کے بعد ملکی سیاست نیا رخ اختیار کرے گی ۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالات سے لگتا ہے کہ عام انتخابات 2017میں ہوں گے ، انتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب کا سیاسی معرکہ فتح کرے گی ،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی پنجاب میں مزید مضبوط اور متحرک ہو گی ، بلاول بھٹو ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی اب اردو بولنے والی آبادی کی اکثریت ایم کیو ایم کے بانی کے ساتھ ہے ۔منظور وسان نے دعویٰ کیاکہ بق صدر آصف علی زرداری 27دسمبر کے جلسے میں موجود ہوں گے ،2018کے الیکشن کی تیاری شروع ہو چکی ،27دسمبر کے بعد ملکی سیاست نیا رخ اختیار کرے گی ۔(ار)