سی پیک کی آسامیوں میں بلوچستان کے عوام کو ترجیح اور گوادر پورٹ کے اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں،بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کی آسامیوں میں بلوچستان کے عوام کو ترجیح اور گوادر پورٹ کے اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے گوادر پروجیکٹس میں گوادر ‘ مکران اور بلوچستانی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے راہدای روٹ کی حفاظت کیلئے مشتہر آسامیوں میں مقامی بلوچوں کو ترجیح دی جائے اور جس علاقے سے روٹ گزر ے اسی ڈسٹرکٹ کے افراد کو بھرتی کو یقینی بنایا جائے تعلیمی شرائط میں بھی نرمی کی جائے بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں جتنے بھی لیویز میں بھرتیاں کی گئیں ہیں اس میں یہ ثابت ہو چکی ہے کہ مقامی لوگ بہتر طریقے سے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی ترقیاتی منصوبوں اور مردم شماری کی مخالف نہیں سی پیک کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کے خدشات و تحفظات ہیں انہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے حقیقی ترقی و خوشحالی کا خواب تب ہی ممکن ہو سکے گا جب مقامی افراد کی زندگیوں میں دور رس نتائج برآمد ہوں بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں متوقع مردم شماری سے قبل مشرف آپریشن کی وجہ سے آواران ‘ پنجگور ‘ تربت ‘ جھالاوان ‘ کوہلو ‘ ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر اضلاع سے ہجرت کر کے جانے والوں کی واپس اپنے علاقوں میں آباد کاری کو یقینی بنایا جائے ساڑھے پانچ لاکھ افغان خاندانوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے نہ کہ ان حالات میں مردم شماری بلوچوں کے ساتھ ناانصافی ہو گی بلوچ قوم پہلے ہی احساس محرومی کا شکار ہیں حکمرانوں کے مرہم رکھنے کے دعویٰ بے بنیاد ہیں مردم شماری احساس نوعیت کا معاملہ ہے موجودہ حالات میں بلوچستان میں صاف شفاف مردم شماری کا انعقاد ممکن نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ گوادر کے مقامی بلوچوں کو سی پیک میں روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے اسی طرح جدید ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر ‘ یونیورسٹیز قائم کر کے وہاں نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گوادر کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جائے بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بلوچوں کی اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کاری تک مردم شماری نہ کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :