ترنول پولیس کی کارروائی،پاوڈراورچرس سمگلنگ میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت چارافراد گرفتار

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) ترنول پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے پاوڈراورچرس کی سمگلنگ میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت چارافراد گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اڑھائی کلو پاوڈر اور چرس برآمد ہو اہی ملوث پولیس اہلکاروں میں قیصر عباس اور ریاض شامل ہیں اور یہ پولیس اہلکار تھانہ سیکرٹیریٹ اور تھانہ نون میں تعینات تھے۔ زرائع کے مطابق گرفتار افراد گاڑی 1895 LZF پر ٹیکسلا جارہے تھے۔ تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :