آقا کائنات کو اللہ تعالی نے ساری انسانیت کے لیے ہدایت و رحمت کا سرچشمہ بنا کر بھیجا، سید مصطفی کمال

اتوار 11 دسمبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ماہ ربیع الاول جشن میلاد مصطفی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آقا کائنات کو اللہ تعالی نے ساری انسانیت کے لیے ہدایت و رحمت کا سرچشمہ بنا کر بھیجا، امت کے اندر اتحاد و یگانیت انہوں نے اپنے اخلاق اورمحبت سے پیدا کی، ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر خود بھی چلنا چاہیے اور دوسروں کو ان کے پیغام ہدایت کو پہنچانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ آج امت میں اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے ہمیں اس ماہ مبارک میں اس بات کا عزم کرنا چاہیے کہ ہم رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کوگلے لگائیں گے اور آپس میں نفرتوں کو ختم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :