شہر کی سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،خرم شیر زمان

اہم شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے، جس تیزی سے شہر کا دورہ کیا جاتا ہے کاش اسی رفتار سے ترقیاتی کام بھی ہوں

اتوار 11 دسمبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اہم شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے اور سڑکوں کی خستہ حالی اور ناہمواری نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے شہر کا دورہ کیا جاتا ہے کاش اسی رفتار سے ترقیاتی کام بھی ہوں سندھ حکومت کی ترقیاتی کام صرف فوٹو سیش تک محدود ہیں تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اعلان کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں کی خستہ حالت زار پر تصویری نمائش کا انعقاد کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے 10ارب کے ترقیاتی پیکج کیلئے براہ راست کنسلٹنٹ کا تقرر کرکے سندھ حکومت نے کرپشن کی بنیاد رکھ دی ہے ․․․ٹینڈرز کارروائی میں پری کوالیفکیشن کرکے شفافیت اور قوانین کی دھجیا اڑائی گئیں ہیں جس کے خلاف نیب سمیت ہر فورم استعمال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :