پاکستان کی جوہری تنصیبات کی سکیورٹی سے نہ صرف مطمئن بلکہ متاثر بھی ہوں،لتھوانین وزیر خارجہ

یورپی ممالک بھی سی پیک منصوبے میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 11 دسمبر 2016 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) لتھوانیا کے وزیر خارجہ لیناس لینکیوئس نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جوہری تنصیبات کی سکیورٹی سے نہ صرف مطمئن بلکہ متاثر بھی ہوئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر مین بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا ئے جا نے پر نہایت افسوس ہے۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر کو دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے یورپی ممالک بھی مذاکرات کے ذریعے سے اس مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کو جوہری تنازعے سے ہر صوت ا جتناب کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوہری کی تنصیبات نہایت محفوظ ہیں اس حوالے سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی پر کوئی شک و شبہات نہیں کئے جاسکتے ہیں بلکہ ان کے سکیورٹی اقدامات سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہ اکہ یورپی ممالک بھی سی پیک منصوبے میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ (عابد شاہ)