جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر ٹریفک روانی کے پیش نظر409 وارڈن افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے‘ یوسف علی شاہد

اتوار 11 دسمبر 2016 20:30

راولپنڈی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں کی ٹریفک سیکیورٹی اور متبادل راستوں پر ٹریفک روانی کے پیش نظر409 وارڈن افسران، 26جونیئرٹریفک وارڈنز، 22انسپکٹرز/انچارجزا ور 07ڈی ایس پیز سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ راولپنڈی شہر میں آج بوجہ عید میلاد النبیؐ جلوس صبح آغاز جلوس سے تا اختتام جلوس مری روڈ پر راول روڈچوک سے جانب صدر جانے والی تمام ٹریفک کو راول روڈ کی طرف مو ڑ دیا جائیگا جو ٹیپو روڈ سے ہوتی ہوئی مریڑ چوک سے صدر جائے گی جبکہ مریڑ چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کر کے براستہ ایئر پورٹ روڈ سے اسلام آباد بھجوایا جائے گا اسی طرح کالج چوک ، فوارہ چوک، راجہ بازار ، بانسا نوالہ چوک، بنی چوک سے جلوس کے روٹ پر کوئی ٹریفک نہ آنے دی جائیگی تمام ٹریفک کو متبادل راستوں پررواں دواں رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہری راولپنڈی شہر سے لیاقت باغ اور مریڑ چوک کی طرف سے شہر سے آئوٹ ہو سکیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی،شہزور،مزدا،ٹرالر اور ٹرک وغیرہ کا داخلہ ممنوع جبکہ راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا انہوںنے بتایاکہ جہاں سے مین شاہرائوں پر جلوس برآمد ہونگے وہاں سے سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

اس موقع پر راولپنڈی شہر سمیت ملکہ کوہسار مری، تحصیل کوٹلی ستیاں اور دیگر تحصیل ہائے میں وارڈن افسران سمیت انسپکٹرز اور ڈ ی ایس پیز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا کر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیںچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272616اور سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس راولپنڈی کی فیس بک آئی ڈیwww.facebook.com/ctprwp پرٹریفک پلان سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :