راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 11 دسمبر 2016 20:30

راولپنڈی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے اور جن منصوبوں پر تعمیرات کاکام غیر تسلی بخش ہے ان میں پائے جانے والے نقائص دور کئے جائیں۔تاکہ ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہوں اور دیرپا ثابت ہوں۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں منتخب عوامی نمائندوں اور قومی تعمیر کے محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،پارلیمانی سیکریڑی سرفراز افضل چوہدری،اراکین پنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف، ملک افتخاراحمد ،طعلت محمود گوندل اور مختلف محکموں کے سربرہوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی ڈوثزن نے اڈیالہ روڈ اور بوستان روڈ سمیت راولپنڈی میں تعلیمی طبی اداروں کی زیر تعمیر عمارات راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال سمیت پیلک پارکس ،کرکٹ ،فٹبال گرونڈز اور اس نوعیت کے مفاد عامہ کے لیے شروع کے گئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گااور ترقیاتی سکیموں کے گیر معیاری پائے جانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس کے دوران ملک ابرار احمد نے کنٹومنٹ کے علاقے میں گورنمنٹ کالج ڈھوک سیداں ،گورنمنٹ خدیجہ کالج کے منصوبوں کی جلد تکمیل اور مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کی نشاندہی کی تاکہ ان منصوبوں کو بلا تاخیر مکمل کیا جاسکے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پرگرام کے تحت بھی جاری سکیموں پر کام رفتاری کا جائزہ لاگیا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی۔