عوام کی مسلم لیگ (ن) میںجوق درجوق شمولیت محمد نوازشریف کی بہترین پالیسیوںکا مظہرہے‘مسلم لیگ (ن)کوخیبرپختونخوا میں مضبوط ترین قوت بنائیںگے‘ سرانجام خان اورسبحان کے فعال ہونے پردلی خوشی ہے‘ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا گورنرپنجاب کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 20:20

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوخیبرپختونخوامیںاپنے قائد محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق تمام پارٹی قائدین اورورکروںکی رہنمائی اورجدوجہدسے مضبوط ترین قوت بنائیںگے، پورے صوبہ سے عوام کی مسلم لیگ(ن)میںجوق درجوق شمولیت محمدنوازشریف کی بہترین پالیسیوںکامظہرہے‘ اختلاف ہرایک کاحق ہے مگرسب کومحمدنوازشریف کے فیصلوںپرمکمل اعتمادہے،ہم سب کاقائدمحمدنوازشریف ہے اور انتخابی نشان شیرہے جوپارٹی کے ہرعہدیداراورکارکن کامشترک ہے‘ خیبرپختونخوااورفاٹاکے عوام گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجواناکے تہہ دل سے شکرگزارہیںجنہوںنے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کرکارکنوںسے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنرپنجاب کے اعزازمیںسرانجام خان کی طرف سے حیات آباداوراپنی طرف سے پشاورصدرمیںدیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا،مرکزی سینئرنائب صدرسرانجام خان،صوبائی صدرپیرصابرشاہ،ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ،ممبرصوبائی اسمبلی رشاد خان سمیت دیگرکارکنان بھی شریک تھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سرانجام خان اورسبحان کے فعال ہونے پردلی خوشی ہوئی ہے اورصوبے میںمسلم لیگ(ن)کی بقاء اورساکھ کوقائم رکھنے میں ان کے خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارٹی قائدین کوجہاںبھی اس کارکن کی ضرورت ہوہمہ وقت حاضر پائیںگے،پارٹی کے استحکام کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے۔