کر پشن کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے،عرفان دولتانہ

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ کر پشن کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ مل جل کر جدو جہد کرنا ہو گی،ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیاہے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام لگا سکتا ہے۔ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور بہتر خدمات کی فراہمی کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔