صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کا اچانک دورہ ،ْغیر حاضر سینئر میڈیکل آفیسر کے خلاف انکوائری اور ڈسپنسر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت
اتوار 11 دسمبر 2016 20:00
(جاری ہے)
شعبہ ایمرجنسی کے معائنہ کے دوران لیبارٹری بھی بند تھی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ اتوار کی وجہ سے ڈائیگناسٹک لیبارٹری بند ہے۔
اس موقع پر مریضوں نے شکایت کی کہ وہ مارکیٹ سے اپنے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔مزید براں سی سی یو میں پانچ کارڈیک مانیٹر ز میں سے دو خراب پائے گئے۔خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ پر اپنی انتہائی ناپسندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ایمر جنسی کی لیبارٹری کسی بھی صورت بند نہیں ہوسکتی اورایمر جنسی مریضوں کو ہر قیمت پر ادویات ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جائیں۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے رخصت پر ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اوجھنگ کوہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام معاملات کے بارے میں فوری طور پر انکوائری کی جائے اوراس بات کی بھی تصدیق کی جائے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحریری طور پر چھٹی لے کر گئے ہیں یا نہیںٖ۔خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ تمام صورتحال کے بارے میں تحقیقات کرکے چوبیس گھنٹے میں انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیرکاکہنا تھا کہ وہ تمام ڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیوہسپتالوں کے ہنگامی دورے کررہے ہیں اور جہاں بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی پائی گئی اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.