جیل گاڑی میںاقدام خود کشی اور قیدی کو زخمی کرنے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

ساہیوال۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) جیل گاڑی میںاقدام خود کشی اور قیدی کو زخمی کرنے کے الزام میںدو ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

پہلے واقعہ میں سنٹرل جیل ساہیوال میں بند قمر عباس پاکپتن سے تاریخی پیشی پر واپس سنٹرل جیل ساہیوال لایا گیا تو اس دوران ملزم قمر عباس نے جیل گاڑی میں ٹکریں مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جبکہ دوسرے واقعہ میں سنٹرل جیل ساہیوال میں بند قیدی غلام قادر نے ایک دوسرے قیدی شہزاد کو پتری مار کر زخمی کردیا، پولیس تھانہ سول لائن نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔