جنید جمشید کے بھائی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، ہمایوں جمشید

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

جنید جمشید کے بھائی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) جنید جمشید کی نماز جنازہ ممکنہ طورپرنیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ جنید جمشید کی قبرکی تیاری بھی دارالعلوم کورنگی میں جاری ہے۔جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا ہے۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ ممکنہ طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ جنید جمشید کی قبر کی تیاری بھی دارالعلوم کورنگی میں جاری ہے۔

ہمایوں کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے باہر کا لان بھی دیکھا ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر بھی نماز جنازہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنازے کےلیے اسٹیڈیم میں دو تین جگہوں کا انتخاب کیا ہے۔ہمایوں جمشید نے مزید بتایا کہ نماز جنازہ کے لیے تھوڑی بڑی جگہ درکار ہوگی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

کئی لوگ ملنے آرہے ہیں، فون کر رہے ہیں اور رو رہے ہیں کہ ہر حالت میں نماز جنازہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔

ہمایوں نے بتایا کہ لوگوں نے گزارش کی ہےکہ جنازہ ایسی جگہ پر ہو جہاں ہرکوئی آ سکے۔ نیشنل سٹیڈیم میں جاری میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے لیے اسٹیڈیم کی پچ کو کور کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے پرامید لہجے میں کہاکہ پیر کی رات یا منگل کی صبح تک جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو جائے گی۔ ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ بدھ تک جنید جمشید کی تدفین ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کے بے شمار چاہنے والے ہیں ۔ نمازجنازہ کیلئےبڑی جگہ دیکھ رہےہیں تاکہ زیادہ لوگ شریک ہوسکیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھنےآیاہوں کہ نمازجنازہ یہاں ہوسکتی ہےکہ نہیں۔ اس موقع پر انہوں‌نے اعلان کیا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ادا کی جائے گی۔ادھر دارالعلوم کورنگی میں جنید جمشید کی قبرکی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ادارے کے منتظمین نے جنید جمشید کی قبر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔یاد رہے کہ مفتی تقی عثمانی نے انکشاف کیا تھا کہ جنید جمشید نے دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :