شہریوں کے تعاون سے وفاقی دارلحکومت کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا،ڈپٹی مئیر ذیشان شاہ

مارگلہ ہلز کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائی جاے گی، منیر احمد ڈائریکٹر پاکستان مائونٹین فیسٹیول

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ڈپٹی میئر ذیشان شاہ نے مارگلہ ہلز ٹریل 5کی صفائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں لے تعاون سے وافاقی دارلحکومت کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔ ہر سیکٹر کی سطح پر نوجوانوں کے لئے تفریح اور کھیل کے مواقع فراہم کئے جایئں گے، انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بغیر شہر کی پائیدار ترقی ممکن نہیںہے۔

انھوں نہ کہا ایم سی آئی کے نظام کو فعال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ مارگلہ ہلز ٹریل 5کی صفائی کا اہتمام چھٹے پاکستان مائونٹین فیسٹیول کے سلسلے میں ڈیویلمنٹ کمیونی کیشنز نیٹ ورک (ڈیوکام پاکستان) نے ایس ڈی پی آئی کے تعاون سے کیا تھا جس میں مختلف جامعات کے 150سے زائد طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مائونٹین فیسٹیول کے ڈائریکٹر منیر احمد نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے کہ معشرے کے تمام طبقات مل کر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، انحوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائی جاے گی، سی ڈی اے اور ایم سی آی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ماگلہ ہلز پر قائم ہونے والی عمارتوں اور تجاوزات کے خلاف بحرپور کاروائی کارنا ہوگی۔

(جاری ہے)

منیر احمد نے کہا ہمارے پہاڑی علاقے اس وقت موسمی تغیرات کی شدت کا شکار ہیں جب کہ حکومتی اداروں کے کچھ افسران اور سیاسی وڈیرے ٹمبر مافیاکے ساتھ مل کر جنگلات کی بے دریغ کٹائی میں ملوث ہیں، پہاڑوں کی مقامی آبادیوں کو اس سلسلے میں بر وقت آواز اٹھانی چاہئے، پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان یہ ذمہ داری بہت احسن طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں۔ بدلتے ہوئے موسم ہماری زندگی کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل پر بھی بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں، جب کہ ہمارے متعلقہ ادارے خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں ایسے میں نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے قدرتی وسائل کے استحصال کے خلاف ایک توانا آوازبن کر ابھرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :