بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کرنے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،سینیٹر روبینہ خالد

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کرنے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملک کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

انشااللہ آصف علی زرداری کی رہنمائی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جہاں آئین کی حکمرانی ہوگی اور پارلیمنٹ کی بالادستی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آصف علی زردرای نے کے پی کے کے عوام کو شناخت دی۔ صوبہ کے پی کے کے شدت پسندوں اور ان کے حامیوں سے پاک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا شہیدوں کی سرزمین ہے۔ ان شہیدوں کے وارث اپنے دشمنوں کو پہچانتے ہیں۔