پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کیلئے عالمی شہر یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ

پاپ گلوکار نے پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کیلئے 5کروڑ روپے کے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرلیا ، پی سی بی گلوکار سے معاوضہ کم کرانے کیلئے کوشاں، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کی بھی مدعو کیا جا ئیگا

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے عالمی شہر یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پاپ گلوکار نے پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کے لئے 5کروڑ روپے کے بھاری معاوضے کا مطالبہ کر دیا ، پی سی بی گلوکار سے معاوضہ کم کرانے کے لئے کوشاںہے ۔

اتوار کو پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یس ایل کے دوسرے ایڈیشن افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا پلان تیارکر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کو مدعو کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیر ملکی کرکٹرز کو محظوظ کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پانچ کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے مگر پی سی بی معاوضہ کم کروانے کے لئے گلوکار سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار سے تمام معاملات طے پا جائیں گے ۔ (رڈ)