12ربیع الاول کے موقع پر پولیس کاشہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) 12ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایس پی اقبال ٹائون عادل میمن کی سربراہی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن کے زیر تحت تھانوں کے اہلکاروں ، ڈولفن فورس اور پیرو فورس( پو لیس ریسپانس یو نٹ )نے وحدت کالونی ، گلشن اقبال ، گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹائون عادل میمن نے کہا کہ فلیگ مارچ 12رابیع الاول کے موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے اورشہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :