تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام (آج) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے 100سے زائد جلوس نکلیں گے

مرکزی میلاد مارچ بعد نماز ظہر جمشید ٹائون جہانگیر روڈ سے نکلے گا قاضی زاہد حسین قیادت کریں گے

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام آج دنیا بھر میں تاجدار کائنات ﷺ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔دنیا بھر میں محافل ذکرونعت و درود و سلام ہونگی ۔جن میں علماء کرام،نعت خواں حضرات سیرت رسول ﷺ پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام آج مختلف علاقوں سے سو سے زائد جلوس ،میلاد مارچ ،تقریبات کا انعقاد ہو گا ۔

مرکزی میلاد مارچ بعد نماز ظہر جمشید ٹائون جہانگیر روڈ سے نکلے گا جو مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا لیاقت آباد پھر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہو گا ۔میلاد مارچ کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن کراچی قاضی زاہد حسین کریں گے جبکہ تحریک منہاج القرآن ،پاکستان عوامی تحریک ،علماء کونسل سمیت تمام فورمز کی قیادت شرکت کرے گی۔میلاد مارچ کے اختتام کے بعد شہر بھر میں محافل کا انعقاد ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :