وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی رحمةاللعالمین حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد
حضور پاکؐ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی ظلم و زیادتی ، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے‘شہبازشریف آپ ؐ نے بنی نوع انسان کو امن ، اخوت ، احترام انسانیت، مساوات ، عفو ودرگزراور عدل وانصاف کا درس دیا ہے بدامنی اور دہشت گردی کی آگ میں جلتی انسانیت کو آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر ہی امن و سکون ملے گا نبی پاک ؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم علاقائی، فروعی اورلسانی اختلافات بھلا کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں
اتوار 11 دسمبر 2016 19:00
(جاری ہے)
حضور پاکؐ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی معاشرے سے ظلم و زیادتی ، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے اور بنی نوع انسان کی کامیابی کا راز پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے میں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کو اقوام عالم میں جو منفرد حیثیت حاصل ہے، اس کی بنیاد رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے نسبت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ؐ نے اپنے عمدہ اخلاق کے ذریعے جہالت و ظلمت میں ڈوبے ہوئے عرب معاشرہ میں انقلاب برپا کر دیااور حق و انصاف کا پرچم بلند کرکے ایک پرامن اور مہذب معاشرے کی بنیاد رکھی اور عرب معاشرے کی کایا پلٹ دی جس کی تاریخ عالم میں کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔ آپ ؐ نے تمام بنی نوع انسان کو امن و آشتی ، اخوت ، احترام انسانیت، مساوات ، عفو ودرگزراور عدل وانصاف کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورپاکؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور بدامنی، لاقانونیت اور دہشت گردی کی آگ میں جلتی انسانیت کو آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر ہی امن و سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمانؐ نے بہترین سماجی اور معاشی نظام دیاجسے اپنا کر ہم اپنی زندگیو ں کو بدل سکتے ہیں۔ نبی پاک ؐ کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم علاقائی، فروعی اورلسانی اختلافات کو بھلا کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے بابرکت موقع پر ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی ، استحکام ، بقا، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو آپ ؐ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.