جرما کی زمینوں کے انتقالات پر سے جلد پابندی ہٹادی جائے گی ،وزیر قانون

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ جرما کی زمینوں کے انتقالات پر سے پابندی ہٹانے کی سمری کی متعلقہ فورم نے منظوری دے دی ہے اور اسے بہت جلدوزیر اعلیٰ کو منظوری کے لئے بھجوادی جائے گی جس سے یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز اپنے حلقہ نیابت پی کے 39کے علاقہ جرما ضلع کوہا ٹ میں زیرو پوائنٹ پر نکاسی آب کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر نسیم آفریدی ،تحصیل کونسلر ضمیر گل، تحصیل کونسلر غنچہ گل ، ملک تاج محمداور بشیر خان نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا۔

وزیر قانون نے اس موقع پرجرمااور شاہ پور یونین کونسلوں کے لئے علیحدہ علیحدہ سٹینڈرڈائزڈگرلزسیکنڈری سکولوں کے قیام کے علاوہ زڑہ میلہ اور عید گاہ روڈز کی تعمیرکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کے حلقہ نیابت کے مختلف منصوبوں کے لئے 7کروٖڑ روپے ریلیز کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :