جامعہ کراچی: بیچلرز پروگرامز میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرست جاری

اتوار 11 دسمبر 2016 18:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) بیچلرز پروگرامز میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں، وہ اپنی داخلہ فیس 21 تا 24 دسمبر 2016ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تا دوپہر ایک بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباو طالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 13 تا 16 دسمبر 2016ء تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل/جمع کرا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظر رکھتے ہوئے جمع کرائیں۔