اٹلی اور پاکستان نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ منصوبہ سازی پر اتفاق کر لیا

اتوار 11 دسمبر 2016 18:50

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) اٹلی کے تاجروں کے 37رکنی وفد نے پاکستانی تاجروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز میںباہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبہ سازی کے آغاز پر اتفاق کر لیا، ا س موقع پر لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، اٹلی کے ڈپٹی منسٹر آئیون سکالفاروٹو، وزیرصنعت شیخ علائوالدین اور وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان مستحکم رابطے تجارتی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے اور یورپین یونین کو پاکستان کی برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے بالترتیب پانچویں اور تیسرے نمبر پر ہے،انہوں نے کہا کہ سال 2014ء میں باہمی تجارت کا حجم 1.2اب ڈالر تھا جو 2015ء میں کچھ کم ہوکر 1.1ارب ڈالر ہوگیا، تجارت میں اضافے کے بجائے کمی تشویشناک ہے لہذا دونوں ممالک کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی سیکٹرز کو مدنظر رکھ کر سٹڈی اور مارکیٹ سروے کریں تاکہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول بہترین ہے جس سے اٹلی کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ڈیویڈنڈ اور منافع کی وطن واپس ترسیل پر کوئی پابندی نہیں، انہوں نے کہا کہ اٹلی کے تاجر پاکستان کے توانائی، ایگروبیسڈ انڈسٹریز، تعمیرات، مائننگ، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ یہ تیزی سے تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو ڈیری و لائیوسٹاک کے شعبے میں بھی مشترکہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ، اس شعبے میں اٹلی کا تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :