امیرالبحر ایڈمرل زکاء اللہ نے بحر یہ یو نیو رسٹی کے طلبہ کو اسناداور میڈلز سے نوازا

تعلیمی قابلیت کو بڑھا کر طلبہ کی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے اور ملک کا کا رآمد شہری بنا نے کیلئے جامعات اور تعلیمی اداروں کی اہمیت کو نظر اندا ز نہیں کیا جا سکتا، ذکاء اللہ

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بحر یہ یو نیو رسٹی ، کرا چی کیمپس میں13ویں اور پاکستا ن نیوی اسکول آف لا جسٹک کے ۷ویں کا نو و کیشن کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروقار تقریب میں چیف آف نیول سٹا ف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے بطو ر مہمان خصو صی شرکت کی اور پی ایچ ڈی ، پوسٹ گریجو یشن اور انڈر گریجو یشن کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں اسنادتقسیم کیں ۔

اس موقع پر بحریہ یو نیورسٹی کے کر اچی کیمپس سے پر وفیشنل سا ئیکا لو جی ،سو فٹ ویئر انجینئرنگ ،الیکٹر یکل انجینئرنگ ، ارتھ اینڈ انوا ئرنمنٹل سائنسز ،کمپیو ٹر سا ئنسز ،ہیو مینیٹیز اینڈ سو شل سا ئنسز اور مینجمنٹ سا ئنسز کے انڈر گر یجو یٹ اور پو سٹ گریجو یٹ طلبہ میں ۶۶۸ڈگریز تقسیم کی گئیں جبکہ پا کستا ن نیوی اسکول آف لا جسٹک سے بی ایس سپلا ئی مینجمنٹ مکمل کرنے والی۵۳ طلبہ کو بھی اسناد سے نوا زا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء امیرالبحر نے ۲۳ طلبہ کو کو نما یاں کا ر کر دگی پر گولڈ میڈ ل اور۳۲ طلبہ کو سلو ر میڈ ل دئیے ۔علا وہ ازیں بحریہ یو نیو رسٹی کے کر اچی کیمپس سے مینجمنٹ سا ئنسز کے شعبہ میںپی ایچ ڈی مکمل کرنے والے ڈاکٹر عامر منظور کو ڈا کٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ ان کی کامیا بی پر مبارکبا د دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بحریہ یو نیورسٹی کے کرا چی کیمپس اور پا کستان نیوی سکول آف لو جسٹکس بھی مبا رکبا د کی حقدار ہے کہ انھوں طلبہ کو ان کے متعلقہ شعبوں میں ایسی گرا ں قدر تعلیم فراہم کی جو تا عمر ان کی کامیابی میں معا ون رہے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی قابلیت کو بڑھا کر طلبہ کی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے اور ملک کا کا رآمد شہری بنا نے کے لیے جامعات اور تعلیمی اداروں کی اہمیت کو نظر اندا ز نہیں کیا جا سکتا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ یو نیو ر سٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والے نئی کو ششیں ان کے پختہ عز م کی عکا س ہیں ۔یہ کو ششیں تمام فریقین کے لیے بہتر ین نتا ئج کے حصول کا سبب بنیں گی اور ان کی بنا پر بحریہ یو نیو رسٹی مسا بقتی ماحول کے با وجود ملک کی صف اوّلکی جامعات میں اپنا نما یاں مقام بر قرار رکھے گی ۔ انھوں نے مختلف شعبوں میں اپنی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کی کثیر تعدا د دیکھ کر خو شی کااظہار کیا اور بحریہ یو نیو رسٹی کے پی ایچ ڈی اسکا لر کو ڈگری سے نوا زتے ہو ئے کہا کہ بحر یہ یونیو رسٹی کی انتظامیہ تحقیق کی اہمیت سے بخوبی آگا ہ ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ امر انتہا ئی اطمینا ن کا باعث ہے کہ بحریہ یو نیو رسٹی ملک میں افرادی قوت کی صلاحیتوں کو نکھا رنے میں اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے ۔ انھوں نے جامعہ پر زور دیاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ایک عزم کے ساتھ سامنے آئیں ۔اس سے قبل بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈ مرل (ر) تنویر فیض نے بتایا کہ کس طرح بحریہ یونیورسٹی اپنے پوسٹ گریجویٹس اور انڈر گریجویٹس کو بہترین تعلیمی ماحول، جدید ترین لیبارٹریز اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ فراہم کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف نصاب کا بار بار جائزہ لیا جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نئے اقدامات جیسے پی ایچ ڈی جیو فزکس، ایم ایس پراجیکٹ مینجمنٹ ،سپلائی چین مینجمنٹ،ایم بی اے اسلامک فنانس ،بیچلرز ان انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر نئے پروگرامز کا آغاز بھی کیا گیا ہے ۔کچھ مزید پی ایچ ڈی اور ایم ایس پروگرامز ایچ ای سی کے ساتھ منظوری کے مراحل میں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ اس حقیقت کے پیش نظر بحریہ یونیورسٹی کی تو جہ کا محور معیاری گریجویٹس کی تیاری پر ہے تا کہ وہ ملکی معیشت میں بہتری کے لئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر سکیں ۔تقریب میں نیوی کے اعلیٰ افسران ،کاروباری افراد اور طلبا ء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔