آصف زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، وزیراعلی سندھ

پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات کابینہ کو مضبوط کرنے کے لئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے جلد سے جلد نیا مالیاتی کمیشن سمیت نیا این ایف سی بھی لایا جائے

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ آصف زداری صحت کے معاملات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کی واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اتوارکو وزیراعلیٰ سندھ نے گڑھی خدابخش میں شہداء کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

بعدازاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، آصف زرداری صحت کے معاملات کی وجہ سے باہرہیں اوران کی واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی ای سی کی میٹنگ ہر 3 ماہ بعد ہوتی لیکن آخری سی ای سی کی میٹنگ 8 یا 7 ماہ پہلے ہوئی تھی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ ہے یا 3 کروڑ مجھے معلوم نہیں لیکن دہشت گردی کے اس ماحول میں کراچی کا امن مثالی ہے، امن وامان کی صورتحال مزید بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں کوئی رد وبدل نہیں کی جا رہی۔ پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات کابینہ کو مضبوط کرنے کے لئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے جلد سے جلد نیا مالیاتی کمیشن سمیت نیا این ایف سی بھی لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :