وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا 12ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ 12ربیع الاول پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے قابل احترام اور ایک عظیم دن ہے،اس روز ہمارے پیارے نبی ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی تھی، اور ان کی ولادت کا جشن دنیا کے کونے کونے میں بڑے شان اور اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الله تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کو پوری انسانیت کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نبی آخر زمان ﷺ کی ولادت کی تقریبات شایان شان طریقے سے ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ میں منائی جاتی ہیں اور لوگ عمارات پر برقی قمقے اور چراغاں کرتے ہیں اور نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالنے کے لئے کانفرنس اور میلاد و غیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں سنت محمدی پر عمل پیرا ہو کر ایک سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ رسول الله ﷺ نے الله تعالیٰ کے پیغام اور اسلامی تعلیمات کو دنیا کے ہر خطے میں لوگوں تک پہنچایا اور اس کے نتیجے میںاسلام کا پیغام دنیا کو طول و ارض میں پہنچ گیا۔سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور سماج دشمن عناصر، ملک دشمن قوتوں اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ صوبہ بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :