معذوران کے سرکاری محکموں میں ملازمت کے کوٹے میں اضافہ کرکے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،سمیع اللہ یوسفزئی

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ہمدرد معذوران بلوچستان کے زیراہتمام اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے سمیع اللہ یوسفزئی ، محمدعثمان قریش ، سید نصیف اللہ آگا، محمد ا کبر ، عبدالرزاق کاکڑ، سید منظور شاہ جیلانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کیلئے موٹرسائیکلیں اورٹرائی سائیکلیں جو منظورہوچکی ہیں اس پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے معذوران کے سرکاری محکموں میں ملازمت کے کوٹے میں اضافہ کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نابینا ، معذور افراد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ باعزت طور پر اپنی زندگی بسر کرسکیں حکومت چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کی جانب سے معذورافراد کو تنگ کرنے کا فوری نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے معذور افراد کیلئے جو وظیفہ مقرر کیا ہے اس پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہمدرد معذوران بلوچستان کے صدر امام بخش کی ناگہانی وافت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔

متعلقہ عنوان :