ملک کی ترقی میں خواتین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ملک رفیق اعوان

مسلم لیگ (ن) خواتین کو آگے لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، حیدراچکزئی کا تقریب سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں خواتین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں مسلم لیگ (ن) خواتین کو آگے لانے کیلئے انہیں موقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر ملک رفیق اعوان ، مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن بلوچستان کے صدر حیدرخان اچکزئی ،ساجد جسکانی ،محمد علی د رانی ،اجمل اعوان ، فضل لاشاری اور دیگر نے ایم ایس ایف کے زیراہتمام پروا ویلفیئر سوسائٹی کے طلباء میں وزیراعظم یوتھ سکلز پروگرام کے تحت اسناد کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور تحریک کی کامیابی کیلئے آس میں خواتین کا شامل ہونا بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں خواتین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جس طرح خواتین نے تحریک پاکستان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اسی طرح انہیں ملک کی ترقی کیلئے آگے آکر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور (ن) لیگ کی حکومت خواتین کی ترقی ا ور انہیں ہر شعبے میں آگے لانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ سکلز پروگرام کے تحت خواتین کو مختلف ہنرز سکھائے جائے رہے ہیں تاکہ وہ اپنا اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکھیں اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید دررانی ،ملک رفیق اعوان اورحیدراچکزئی نے خواتین میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم کیں۔