12ربیع الاول کادن ہمیں نبی کریمؐکے نقش قدم پر چلنے کاپیغام دیتاہے‘میاں مقصوداحمد

نبی اکرمؐ نے مدینہ منورہ کو فلاحی ریاست بناکر دنیا کو ایک رول ماڈل دیاہے‘امیرجماعت اسلامی پنجاب

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حضور نبی کریمؐ کااسوہ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے،دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہمیں اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا،آج ملک وقوم کو درپیش مسائل صرف اور صرف دین اسلام سے دوری کانتیجہ ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت مسلمان اپنی زندگیاں دین اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق گزاری جائیں۔12ربیع الاول کا دن ہمیںنبی کریمؐ کے نقش قدم پرچلنے اور کفر کے طور طریقوں کواپنانے سے روکتاہے۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا دکھ کی بات یہ ہے کہ یہاں انگریزوں کاقانون اور ہندوانہ تہذیب وکلچر عام ہے۔

(جاری ہے)

لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کی رسی کوچھوڑ کر سخت گمراہی میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔ہمارارشتہ اللہ سے کمزوراور دشمن قوتوں سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔نبی کریمؐ نے ظلم کے خلاف جہاد اور مظلوم کو اپنا دوست قراردیا ۔ہمارے پیارے نبی ؐ سارے جہاں کے لیے رحمت للعالمین بناکر بھیجے گئے تھے۔آپؐ نے ہمیں زندگی گزارنے کاصحیح راستہ بتایا۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ حضور ؐ نے رنگ ونسل کے امتیازسے بالاتر ہوکر اخوت،مساوات اور بھائی چارے کاپیغام دیا۔

دین اسلام ہی انسانی حقوق کا سب سے بڑابرچارک ہے۔انہوں نے کہاکہ نظام مصطفی ؐ کانفاذ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔جب تک ملک میں شرعی نظام کو لاگونہیں کرلیاجاتاتب تک ہم مسائل سے نجات حاصل اور دنیا میں ترقی نہیں کرسکتے۔آپؐ نے مدینہ منورہ کوفلاحی ریاست بناکر دکھادیا تھا کہ اسلام قدامت پسند نہیں بلکہ زندگی گزارنے کابہترین طریقہ بتاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :