نائیجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک ،ْدرجنوں زخمی

حادثے کے وقت ریاست اکوا ابم کے گورنر بھی دیگر افراد کے ہمراہ چرچ میں موجود تھے ،ْمحفوظ رہے

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) نائیجیریا کی ریاست اکوا ابم میں چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی ریاست اکوا ابم کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ عمارت کی چھت اچانک نیچے آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 160 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،ْہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔نائیجیرین حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ریاست اکوا ابم کے گورنر بھی دیگر افراد کے ہمراہ چرچ میں موجود تھے تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے ،ْ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :